news
English

عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

پی سی بی ترجمان نے  عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے

عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی فوٹو: پی سی بی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل  نے سزا کے خلاف اپیل  جمع کروا دی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے  عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمر اکمل  کو اینٹی کرپشن کوڈ کی  دو شقوں کی خلاف ورزی پر پی سی   بی کے ڈسپلنری پینل نے  تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔

عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے بابر اعوان لافرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اپیل جمع ہونے کے بعد اب پی سی بی پندرہ دن کے اندر اندر  ایک  آزادانہ  ایڈجوڈیکٹر مقررکرے گا جو عمر اکمل کی اس  اپیل  کی سماعت کرے گا۔