news
English

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کرکٹرز کی روانگی کا نیا پلان تیار کرلیاگیا

سیریز کے شیڈول کے اعلان سےپہلے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ کرکٹرز کی روانگی بارہ اپریل کو طے تھی

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کرکٹرز کی روانگی کا نیا  پلان  تیار کرلیاگیا فوٹو: پی سی بی

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجود کرکٹرز کی روانگی کا نیا  پلان  تیار کرلیاگیا۔اب قومی کرکٹرز اکیس اپریل کو ہرارے روانہ ہوں گے۔ بائیوسکیور ببل میں ٹریننگ کیمپ کاآغاز اب اپریل کے پہلے ہفتے کے بجائے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

سیریز کے شیڈول کے اعلان سےپہلے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ کرکٹرز کی روانگی بارہ اپریل کو طے تھی، دونوں بورڈز کی جانب سے گزشتہ ٹی ٹوئننٹی اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کیاگیا، جس کے تحت پہلا ٹیسٹ انتیس اپریل کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کے لیے سات مئی کا دن مختص کیاگیاہے۔سیریز کے تمام میچزہرارے اسپورٹس کلب میں ہوں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے حصہ بعض کرکٹرز کے ساتھ ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سیینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور دوسرا اسٹاف کام کرنے میں مصروف ہے،باقاعدہ کیمپ کی شکل میں دوسرے ارکان بھی نو اپریل سے ہائی پرفارمنس سینٹر کےکوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں پریکٹس کریں گے۔