news
English

احمد شہزاد نے ایک بار پھر پی سی بی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

 ڈوپ ٹیسٹ میں معطل کرکٹر احمد شہزاد کو کلب میچ کھیلنے پر پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

احمد شہزاد نے ایک بار پھر پی سی بی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں PHOTO: AFP

 ڈوپ ٹیسٹ میں معطل کرکٹر احمد شہزاد کو کلب میچ کھیلنے پر پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

اوپنر کو پچیس اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر احمد شہزاد کو چار ماہ کے لئے کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کیا ہوا ہے یہ پابندی دس نومبر کو ختم ہونی ہے۔

کرکٹ میں بیڈ بواے امیج رکھنے کے حوالے سے مشہور احمد شہزاد نے اپنے کلب مسلم جم خانہ کی طرف سے چوری چھپے سات میچز میں شرکت کی ، رولز کے مطابق معطلی پیریڈ میں صرف ٹریننگ کی اجازت ہوتی ہے، کلب میچ یا کھیل سے متعلق کسی دوسری سرگرمی میں شرکت ممنوع ہوتی ہے۔

احمد شہزاد پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی کرکے مزید مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ پی سی بی نے پانچ اکتوبر کو احمد شہزاد پر پابندی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔