news
English

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز کے لیے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کیا ہے

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان PHOTO: AFP

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہی 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ میچز 24 ، 26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز کے لیے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کی طرز پر دو نائب کپتان بھی مقرر کیئے گئے ہیں۔ میچل مارش اور الیکس کیرے نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آشٹن اگر، نیتھن کولٹر نائل ، کرس لین ، نیتھن لیوین ، گلین میکسویل ، بین مکڈرمٹ ، ڈار سی شارٹ ، بلی اسٹینلیک ،میچل اسٹارک اینڈریو ٹائے اور ایڈم زمپا شامل ہیں