news
English

’’میں زندہ ہوں‘‘ حادثے میں ہلاکت کی افواہ پر عبدالرزاق کی وضاحت

آل رائونڈر نے مزید کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبرنہیں پھیلانا چاہیے

’’میں زندہ ہوں‘‘ حادثے میں ہلاکت کی افواہ پر عبدالرزاق کی وضاحت PHOTO: AFP

سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی حادثے میں ہلاکت کی افواہ پھیلادی گئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اچانک یہ جھوٹی خبر پھیل گئی کہ عبدالرزاق ایک خطرناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑجانے کے بعدعبدالرزاق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، میرا کوئی حادثہ نہیں ہوا، زندہ اورخیریت سے ہوں۔

آل رائونڈر نے مزید کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبرنہیں پھیلانا چاہیے۔