news
English

لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

اپنے دور کے جارح مزاج بیٹسمین لانس کلوزنر کو اٹیکنگ کرکٹ کے اسلوب پر افغان ٹیم کو تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے

لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر تصویر: فائل

جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

اپنے دور کے جارح مزاج بیٹسمین لانس کلوزنر کو اٹیکنگ کرکٹ کے اسلوب پر افغان ٹیم کو تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کا پہلا امتحان ہوگا۔

فل سیمنس کی بطور ہیڈکوچ مدت پوری ہونے پر افغان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ کی اسامی کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جس میں 50 کے قریب خواہشمندوں نے اپنی قسمت آزامائی کی تاہم قرعہ فال لانس کلوزنر کے نام نکلا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای اولطف اللہ استنکزئی  نے لانس کلوزنر کی ہیڈکوچ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولر اور بیٹسمین کا وسیع تجربہ رکھنے والے کلوزنر ہماری ٹیم کے لیے دونوں شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔