news
English

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دیدی

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق نے کیریئر بیسٹ 128 رنز کی اننگز کھیلی

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دیدی PHOTO: AFP

پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی آدھی ٹیم 55 رنز پر پویلن لوٹ گئی۔ 

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا اور 133 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخرزمان 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے 30 جب کہ شعیب ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے ہرارے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔