news
English

پانچ قومی کرکٹرز فٹنس جانچ کیلیے کل اکیڈمی طلب

پی سی بی نے فٹنس مسائل کے شکار پلیئرز کو جمعے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور طلب کرلیا۔

پانچ قومی کرکٹرز فٹنس جانچ کیلیے کل اکیڈمی طلب PHOTO: AFP

پی سی بی نے فٹنس مسائل کے شکار پلیئرز کو جمعے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور طلب کرلیا۔ 

پی سی بی نے فٹنس مسائل کے شکار پلیئرز کو جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور طلب کرلیا جن میں وہاب ریاض، بابر اعظم، رومان رئیس،یاسر شاہ اور عماد وسیم شامل ہیں جب کہ سلیکٹرز ان کی فٹنس جانچ کر انتخاب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

ہپ انجری کے شکار یاسر شاہ گوکہ مختصر طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لیتے مگر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے اہم سیریز سے قبل ان کا مکمل فٹ ہونا ٹیم کیلیے بے حد ضروری ہے، گزشتہ برس سری لنکا سے سیریز کے بعد ڈراپ ہونے والے وہاب ریاض ناک کی سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ میں کلائی کی انجری کا شکار ہو کر دورۂ برطانیہ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے تھے، رومان رئیس رواں برس پی ایس ایل سے ہی انجری مسائل کا شکار ہیں۔

دریں اثنا گزشتہ روز بھی لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان ٹیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی، یہ سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہے گا، دورۂ زمبابوے کیلیے اسکواڈ کا اعلان بھی اسی روز متوقع ہے۔